| | | | |

ویسٹ انڈیز 77 پر ڈھیر،آسٹریلیا سیریز جیت گیا،ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ پنک بال ٹیسٹ 419 رنزکے بڑے مارجن سے جیت لیا ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم  چوتھی صبح کے پہلے سیشن میں صرف 77 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 7 وکٹ پر511 اسکور بنائے،ڈکلریشن کی۔ویسٹ انڈیز ٹیم214 پر آئوٹ ہوئی تو آسٹریلیا نے دوسری اننگ 199 رنز 6 وکٹ پر ختم کردی۔

ملتان ٹیسٹ،انگلش کپتان وکٹ خراب کرتے پکڑے گئے،علیم ڈار نے بین سٹوکس کو کیا بولا

آسٹریلیا نے یہ سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔2 میچزکی سیریز میں مارنوس لبوشین نے 502 اسکور کئے،مین آف دی سیریز رہے۔

اس سیریز کے بعد آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر 75 فیصد شرح کے ساتھ پہلی پوزیشن مستحکم کرگیا ہے۔جنوبی افریقا 60 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز انگلینڈ سے بھی نیچے 41.67 پر چلا گیا ہے اور فائنل ریس سے باہر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *