| | | | | |

ملتان ٹیسٹ،انگلش کپتان وکٹ خراب کرتے پکڑے گئے،علیم ڈار نے بین سٹوکس کو کیا بولا

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے  کپتان بین سٹوکس کو امپائرعلیم ڈار کی دوسری بڑی وارننگ۔انگلش آل رائونڈر اپنی چالاکی میں وکٹ خراب کرتے پکڑے گئے ہیں۔یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے 2005 کے انگلینڈ کےدورہ پاکستان میں ایسی کوشش پر پاکستان کے  شاہد آفریدی فیصل آباد ٹیسٹ میں پکڑے گئے اور پھر ان کو ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچزکے لئے معطل کیا گیا تھا۔

یہاں کیس تھوڑا مختلف ہے۔بین سٹوکس نے رنزبناتے ہوئے وکٹ کے خطرناک حصہ میں بھاگ کر وکٹ کو رف کرنے کی کامیاب کوشش کی۔اس پر امپائر علیم ڈار نے ان کو روکا اوراور وارننگ جاری کی۔بین سٹوکس نے تھوڑی دیر بعد پھر یہی کوشش کی تو امپائر علیم ڈار نے انہیں باقاعدہ بلاکر بہت کچھ کہا اور بین سٹوکس نے جواب دینے کی کوشش کی لیکن امپائر نے منع کردیا۔

ملتان میں سب سے ہائی سکیورٹی ،رمیز راجہ نے وجہ بتادی،بھارت کو بھی جواب

انگلش کپتن یہ سب اس لئے کررہے ہیں کہ اگلی آخری اننگ پاکستان نے کھیلنی ہے اور خراب پچ پر یہ ممکن نہیں ہوتاکہ اچھی بیٹنگ ہو۔

فوٹج میں صاف دہکھاجاسکتا ہے کہ بین سٹوکس نے اچھل اچھل کر جمپ لئے اور مرضی سے اپنے بوٹ کے سٹیپ خطرناک حصے میں رکھے اور وکٹ کو مسلتے پائے گئے۔

انگلینڈ نے اتوار کی صبح تک 5 وکٹ پر 214 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *