| | | | |

محمد حسنین کی نئی اڑان،اظہر علی کا بھی فیصلہ

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی بائولر محمد حسنین کا 6 فرسٹ کلاس میچز تجربہ کے ساتھ کائونٹی معاہدہ۔آسٹریلیا کی سرزمین ان کے لئے جال ثابت ہوئی تھی،جب وہ ایسے ہی بگ بیش کے لئے سال کے شروع میں وہاں گئے تھے۔بائولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا۔اس کے بعد پابندی لگی۔پی ایس ایل اور پاکستانی ٹیم سے بھی باہر ہوگئے ۔

گزشتہ دنوں بائولنگ ایکشن کلیئر آیا تو اب انہیں انگلینڈ کا پروانہ ملا ہے۔

وہ ووسٹر شائر کائونٹی کو 6 فرسٹ کلاس میچز میں دستیاب ہونگے۔11 جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف ڈیبیو کریں گے۔اس کے بعد دی ہنڈرڈ بھی اسی ٹیم کے لئے کھیلیں گے ۔

اظہر علی بھی اسی کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔دورہ سری لنکا کی وجہ سے وہ کائونٹی کے 2 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کے دورہ سری لنکا کے بعد واپس انگلینڈ جاکر باقی سیزن کھیلیں گے۔

 

محمد حسنین کی نئی اڑان،اظہر علی کا بھی فیصلہ
محمد حسنین کا کمال یہ ہے کہ 22 سال کی عمر تک صرف 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں اور پاکستان کے لئے محدود اوورز کرکٹ کے 26 میچز کھیل چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *