اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان نے کیا کمایا۔ایک اور دعویٰ آگیا ہے لیکن اس پر مہر تصدیق ثبت ہونا باقی ہے اور اس کیلئے آئی سی سی کی تصدیق درکار ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے 92 کروڑ بھارتی روپے (300 کروڑ پاکستانی روپے) کا منافع کمایاہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے پی سی بی سے ٹورنامنٹ سے ہونے والے بجٹ اور آمدنی کے حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔ایک تفصیلی جواب میں، پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 29 سالوں میں اپنے پہلے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 552 کروڑ روپے (پاکستانی روپے1800 کروڑ) بجٹ مختص کیا ہے۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ پی سی بی کو 739 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بورڈ نے ان دعووں کی تردید کی تھی اور اب دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی توقعات سے زیادہ کمایا ہے۔
پی سی بی نے لکھا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا مکمل انتظام آئی سی سی نے کیاؤ اور اس میں کوئی زیادہ خرچ یا بدانتظامی نہیں ہوئی، آئی سی سی کے مالیاتی آڈٹ کے بعد حتمی اعداد و شمار کی تصدیق ہو جائے گی، پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ اب تک بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔