پرتھ ،کرک اگین رپورٹ
انسانی حقوق کیلئے کوشش سے ہمیں کیا،یہ عثمان خواجہ اور کرکٹ آسٹریلیا کا اندرونی معاملہ ہے،شان مسعود۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فلسطین سے جڑے انسانی حقوق کے اہم ترین مسئلہ سے ہاتھ صاف کردیئے اور ایسے پنجے جھاڑے کہ جسیے ان کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔پرتھ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
پرتھ ٹیسٹ،پاکستان نے حیران کن 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،اسپنرز باہر،حسن علی ناقابل اعتماد
عثمان خواجہ کے متعلق ایک آرٹیکل پڑھا،ہم نے آپس میں کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ اس پر تبصرہ کیا اور بس۔یہ کرکٹ آسٹریلیا کا میٹر ہے،ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔ہم کرکٹ رولز اور اس کو فالو کرتے ہیں۔ایک بار پھر سوال ہوا تو پھر انہوں نے کہا کہ یہ عثمان خواجہ کا ذاتی میسج ہے اور یہ کرکٹ آسٹریلیا کا ذاتی میٹر ہے اور یہ دونوں خود ہی اس معاملہ کو دیکھیں گے۔ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزٹرافی رونمائی،ایک تبدیلی کنفرم،2 نائب کپتان مقرر
یہ صورتحال ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اس پر جواب دینا بھی گوارہ نہیں کررہے ہیں۔انسانی حقوق کے متعلق بلند ہوتی اور گلا دباتی آوز کو انہوں نے عثمان خواجہ کی ذاتی رائے بتادی۔
آج صبح کرکٹ آسٹریلیا ،آئی سی سی ریفری نے عثمان خواجہ کو واضح کردیا تھا کہ اگر آپ نے ایسے پیغامات دینے کی کوشش کی تو جرمانہ اور پابندی لگ سکتی ہے۔اس کے بعد پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ عثمان خواجہ نے اپنا فیصلہ بدل دیا،اب ایسا نہیں کریں گے۔
کل بروز منگل خواجہ نے ٹریننگ کیمپ کے دوران ایک ایسے جوتے استعمال کئے تھے جس پر لکھا تھا کہ ہم سب آزاد ہیں،ہم سب کو برابر جینے کا حق ہے اور کہا تھا کہ یہ شوز وہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز پہنیں گے۔