دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ہارنے سے کیا فرق پڑتا،کرائوڈ کو ذہن سے نکالیں،عاقب جاوید کی حیران کن باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ عاقب جاوید نے واضح کیا ہے کہ بھارت بھول جائے کہ دبئی مٰن اسے ہوم ڈومیسٹک ماحول میسر ہے اور یا پھر وہ ہوم کنڈیشنز میں مزے لے رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ فینز اور عوام کو بھی بھول جائیں۔ایک ٹیم ہارے گی،ایک جیتے گی،جو جیتے گی،لوگ اس کی تعریف کریں گے اور جو ہارے گی،اس کی عوام اس پر تنقید کرے گی،بطور کرکٹرز پیشہ وار کھلاڑیوں کی طرح نظر انداز کریں اور آگے بڑھیں۔
دبئی میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف کل کے میچ سے قبل پھرپور ٹریننگ کی اور پاکستان کی جانب سے عاقب جوید جو کہ ہیڈ کوچ ہیں اور بھارت کے نائب کپتان شبمین گل نے پریس کانفرنس کی۔عاقب نے کہا ہے کہ ایک پیشہ پے۔کھیلنے والوں کیلئے اعزاز ہے،ایک جیتے گا ا،ایک ہارے گا،پھر اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔اتنا دبائو کیسا یا کیوں۔کرائوڈ کیسا سلوک کرے گا۔نتیجہ ہی بتائے گا لیکن بطور کھلاڑی کرائوڈ کو ذہن سے نکالیں،اپنے پر توجہ رکھیں۔
عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ بھارت کو دبئی میں ہوم یڈوانٹج جیسا ماحول مل گیا،ایک سنٹر میں وہ بیٹھے ہیں،ٹریننگ کرلی،ایک میچ کھیل لیا،وہ فائدے میں ہے یا اسے رعایت ملی ہے۔میں یہ نہیں مانتا ہوں۔بھارت کیلئے کوئی فائدہ نہیں۔پاکستان نے 2009 سے 2019 تک اپنی ہوم کرکٹ یہاں کھیلی۔پی ایس ایل کھیلی،پلیئرز لیگز کھیلتے ہیں،نہ ہمار اب کوئی نقصان ہے اور نہ بھارت کا فائدہ۔
بھارت کے نائب کپتان شبمین گل کہتے ہیں کہ ہر میچ کی طرح پاک بھارت میچ اہم ہے،سیٹ جو بھی ہوگیا،لمبی اننگ کھیلے گا اور پچ تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔پاکستانی ٹیم کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔وہ بھی ایک بہترین سائیڈ ہے۔