عمران عثمانی کی رپورٹ
یہ کرکٹ کی بریکنگ نیوز بھی ہے اور تازہ ترین خبر بھی۔کرکٹ اپڈیٹ بھی ہے اور ہیڈ لائنز کی نمبر ون نیوز بھی۔مصباح،اظہر اور سرفراز12 برس کی 6 سیریز میں جو نہ کرسکے،وہ بابر اعظم نے کردکھایا۔پاکستان 12 برس اور 6 باہمی ون ڈے سیریز کے بعد آخرکار نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے تیسرے میچ میں گرین کیپس نے بلیک کیپس کو شکست دی۔0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے یہ کارنامہ سرانجام دیا اور یا پھر یوں کہہ لیں کہ وہ سلسلہ بند کیا جو ایک عشرے سے جاری تھا۔
کرکٹ کی ریکارڈ بک کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ میں جنوری 2011 میں شاہد آفریدی کی کپتانی میں 6 میچزکی سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔
دسمبر 2014 میں پاکستان نیوزی لینڈ میں گیا،5 میچزکی سیریز نیوززی لینڈ 2-3 سے اپنے نام کرگیا۔کپتان مصباح الحق تھے۔
پاکستان کی مسلسل تیسری فتح،12 برس بعد ون ڈے سیریز آخر جیت لی
جنوری 2015 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ میں 2 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی۔دونوں میں شکست ہوئی،سیریز ہارے تو کپتان مصباح الحق ہی تھے۔
جنوری 2016 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔3 ون ڈے میچز کی سیریز 0- سے ہارے تو کپتان اظہر علی تھے۔
جنوری 2018 میں پاکستان نے کیویز کے دیس میں 5 ون ڈے میچزکی سیریز کھیلی،وائٹ واش کی ہزیمت ہوئی تو قائد ہزیمت سرفراز احمد تھے۔
نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرارہی،کیویز ناقابل شکست تو پاکستانی فتح کئیلئے ترستے رہے۔کپتان سرفراز احمد ہی تھے۔
جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان میں 3 ون ڈے میچزکی سیریز کھیلی اور 1-2 سے جیت لی۔یوں کپتان بابر اعظم تھے۔
اس طرح آخری بار جب پاکستان نے 2011 میں بلیک کیپس کو سیریز ہرائی تھی،اس کے بعد سے کھیلی گئی 6 سیریز میں سے 5 میں کیویز کامیاب ہوئے۔ایک سیریز ڈراکھیلی جاسکی ۔
اس طرح بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے وہ سیریز جیتی ہے جس کے لئے خود بابر اعظم،سرفراز احمد،اظہر علی،مصباح الحق ناکام تھے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ون ڈے ہسٹری،گرین کیپس 12 برس سے مسلسل فلاپ،مکمل ریکارڈ