| | | | | |

سنجے دت اور وسیم اکرم نے ایک دوسرے کے بارے میں لائیو کیا کہا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

سنجے دت اور وسیم اکرم نے ایک دوسرے کے بارے میں لائیو کیا کہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی اداکار سنجے دت کا شکریہ اداکیا ہے۔دبئی میں گزشتہ رات ایک تقریب میں سنجے دت نے کہا تھا کہ میں ایک عرصہ تک وسیم اکرم کی گیم دیکھتا تھا۔میں ان کی بائولنگ کا فین ہوں۔پرانی بال سے رہورس سوئنگ کا کیا مزا تھا،وسیم اکرم ایک عظیم کھلاڑی تھے۔

جواب میں وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ایکس پر ٹوئٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ

اپنے دوست سنجے دت کو ایک دہائی کے بعد دیکھنا اچھالگا ہے۔ ہمیشہ کی طرح شائستہ پایا ہے۔

سنجے دت نے وسیم اکرم کے حوالہ سے تقریب کی تقریر میں جاندار باتیں کی ہیں۔

ان دنوں دبئی میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے مقابلے جاری ہیں۔یہ سب وہاں اسی سلسلہ کی کڑی میں ہیں،ساتھ میں دیگر پروگرام بھی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *