لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم جب میرےپاس آتے تھے تو،رمیز راجہ کا نیا انکشاف،سلیوٹ کا مشورہ۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم دھیمے مزاج کے ہیں۔کان لپیٹ کے چپ کرکے کھیلتے ہیں۔انہوں نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا۔سرگیری سوبرز ٹرافی اٹھائی ہے۔بہترین بیٹر ہیں۔بہترین کپتان ہیں۔کپتانی کے باوجود دبائو میں نہیں آتے۔مبارکباد دیتا ہوں۔ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کیا ہے۔
پی سی بی سے زبردستی سبکدوش کئے جانے والے رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم جب میرے پاس آتے تھے تو پورا ہوم ورک کرکے آتے تھے۔ٹیم میں موجود میچ ونرزکاہمیشہ دفاع کیا۔کبھی ان کو نہیں چھیڑا ے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی عزت ہے۔پاکستان بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی 20 میں کبھی نہیں جیتا لیکن بابر اعظم جیتے۔وائٹ بال کرکٹ میں بہترین لیڈر شپ ہے۔
ان میں لیڈر کی صلاحیت ہے۔شکست پر توڑ پھوڑ ہونے نہیں دیتے۔بابر اعظم نے سب کو اکٹھا رکھا۔یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی کی ٹرافی جیتی،وہ ایک آرٹسٹ دکھائی دیتے ہیں ۔تینوں فارمیٹ میں پاکستان کو پہلی بار اتنا بڑا بیٹر ملا ہے۔آج 28 سال کی عمر میں بڑے ریکارڈز ہیں،ان کو پریشرائز نہ کیا گیا تو وہ ورلڈریکارڈ بنائیں گے۔
بابر اعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے پلیئرآف دی ایئر،ساتھ خاتون کا بھی انتخاب ہوگیا
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آگے بڑھ کر ان کو سلیوٹ کریں،ان کی عزت کریں،دنیا آگے بڑھ کر ان کی عزت کرتی ہے۔ان کی بیٹنگ کی عزت کرتی ہے۔
بابر اعظم کو آئی سی سی نے سال 2022 کی 4 بڑی کیٹگریز میں منتخب کیا ہے۔ان کو نہ صرف آئی سی سی مینز ون ڈے آف دی ایئر 2022 کے لئے منتخب کیا،بلکہ ان کو کپتان بنایا۔آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ساتھ میں ان کو آئی سی سی ون ڈے پلیئرآف دی ایئر 2022 قرار دیاا ور پھر سب سے بڑا ایوارڈ آئی سی سی مینز آف دیئر کرکٹر سرگیری سوبرز ٹرافی کے لئے حقدار قرار دیا ہے۔
بابر اعظم سال کے بہترین کرکٹر ،سوبرز ٹرافی، سیٹھی کی مبارکباد