راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔ٓٓئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ میں نیوزی لینڈ سر فہرست رہے یا بھارت لیکن بھارت کا سیمی فائنل دبئی میں طے ہے۔تاریخ بھی سیٹ ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق بھارت 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔نیوزی لینڈ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو کھیلے گا۔یہ سیمی فائنل لاہور میں ہوگا۔
گروپ بی اب بھی اوپن ہے، افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب بھی مقابلہ ہے۔حالانکہ افغانستان اور انگلینڈ کے پاس اپنے پہلے میچزہارنے کے بعد غلطی کی بہت کم گنجائش باقی ہے۔