کرک اگین سپیشل رپورٹ۔وسیم اکرم کے سوئنگ اٹیک کے بعد شیطان کہاں،ٹیسٹ میں 2 سنچریاں،سوریا ونشی کا ایک اور ریکارڈ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پہلے روز 2 ٹیسٹ سنچریاں،ریکارڈ اننگ،وسیم اکرم کا شیطان پر کرکٹ اٹیک،دیگر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئرلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 94 اوورز کا کھیل ہوگیا۔بلیک کیپس 84 تک 4 وکٹ گنواکر بھی سپر پوزیشن پر ہیں۔وسیم اکرم نے مقدس مقام پر حج عبادت کے دوران شیطان پر ان سوئنگ بائولنگ کردی۔آئی پی ایل میں سوریا کمار یادیو کی ایک اور ریکارڈ اننگ سامنے آئی ہے۔
فخر عالم،وسیم اکرم،مصباح الحق اور شرجیل خان کا گروپ سامنے آیا ہے۔رمی کے دوران شیطان کو وسیم اکرم نے پہلے تھرو کے انداز میں کنکریاں ماریں اور پھر اچانک اپنے مخصوص بائولنگ ایکشن کے ساتھ رنراپ لیا اور جمپ لگا کر بائولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں ماریں۔وہ ان سوئنگ تھیں یا کچھ اور ۔وسیم اکرم نے اس کے بعد جشن ایسا منایا کہ جیسے وکٹ لینے کے بعد وہ منایا کرتے تھے۔اب وسیم اکرم نے تو یہ کام کرکے جشن منالیا ہے لیکن کیا شیطان کلین بولڈ ہوئے ہیں یا نہیں۔شیطانی ذرائع خاموش ہیں۔
بلفاسٹ میں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیوی ٹیم شروع میں اس وقت دبائو میں رہی،جب 21 پر 2 اوپنرز اور 84 تک کین ولیمسن سمیت 4 بیٹرز پویلین میں تھے۔ایسے میں راچن رویندرا اور ٹام بلنڈل نے سنچریاں بنا کر دن کا اختتام ایسا کیا کہ بلیک کیپس مزے میں آگئے۔دن بھر 94 اوورز کا کھیل ہوا۔نیوز ی لینڈ نے 5 وکٹ پر 361 رنزبنائے۔راچن رویندرا 121 پر گئے لیکن ٹام بلنڈل 142 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔مارک اڈیئر نے 66 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
سوریا ونشی نے 29 بالز پر 97 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔آئی پی ایل تاریخ میں کرس گیل کے 59 چھکوں کا ریکارڈ 15 سال کی عمر میں 60 چھکوں کے ساتھ توڑا ہے اور اس کے نتیجہ میں ان کی ٹیم راجستھان رائلز آئی پی ایل ایلیمنٹر 1 کا میچ سنرائزرز حیدر آباد سے جیت کر فائنل کے دروازے پر آگئی ہے۔
