کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کیا چل ہے۔مچل سٹارک نے کھیلنے سے انکار کیا ہے۔انگلینڈ،افغانستان،نیوزی لینڈ،بھارت،پاکستان،آسٹریلیا،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش سب 8 ٹیموں کو مسائل کا سامنا ہے۔
افغانستان کے اسپنر اللہ غضنفر کمر کی انجری کے باعث اگلے چار ماہ کے لیے تمام کرکٹ ایکشن سے باہر ہو گئے ہیںان کی جگہ آل راؤنڈر ننگیالیا کھروٹے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کمر کے نچلے حصے میں چوٹ کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔
ان کی جگہ ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جیکب بیتھل ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے وائٹ بال کے بقیہ دورہ بھارت اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اس ماہ کے آخر میں نہیں کھیل پائیں گ
آئی ایل ٹی 20 میں ہیمسٹرنگ کی انجری نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کر دی ہے۔
تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، اسی دن مارکس سٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
جیرالڈ کوٹزی ہیمسٹرنگ کی تکلیف سے صحت یاب ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں جگہ حاصل کر نے کے چند ہی گھنٹوں میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
صائم ایوب کے اخراج کے بعد پاکستان کو ایک اہم دھچکا لگا ہے۔ ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔