ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل فین چوائس ایوارڈ کس کا،نام آگئے،ٹکٹوں میں خسارہ،ٹاپ پوزیشن جنگ جاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 2025، بابر اعظم نے بہترین بلے باز کا فین چوائس ایوارڈ جیتا، جب کہ شاہین آفریدی نے بہترین باؤلر کا فین چوائس ایوارڈ حاصل کیا۔ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے لیے جیسن ہولڈر اور حسن علی سرفہرست دعویداروں میں شامل ہیں۔ نمایاں بلے بازوں میں محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔
پی ایس ایل 2025 کا کون بنے گا بہترین باولر اسلام آباد کے جیسن ہولڈر اور کراچی کنگز کے حسن علی سخت مقابلہ ہے دونوں فاسٹ باؤلر نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں اب تک 15,15 وکٹ لیں ہیں جبکہ دونوں فاسٹ باؤلر کی ٹیموں نے پلے آ ف کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے پی ایس ایل دسویں ایڈیشن کے بہترین باولر کے لئے ان دونوں میں سخت مقابلہ جاری ہے
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے دسویں ایڈیشن کے لئے شرح ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو ٹکٹوں کے ریونیو ریکارڈ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سلسلے میں کراچی سنٹر پر سب سے زیادہ خسارہ ہوا اسی طرح ملتان اور لاہور بھی ٹکٹوں کی فروخت کے خسارے والے سنٹرز میں شامل ہیں اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی سب سے کم قیمت ٹکٹ 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایونٹ کے پہلے میچ اور کوالیفائر میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہےلاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوگی۔فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 1,250 روپے سے شروع ہوگی، پریمیئم انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 2,000 سے 3,500 روپے تک رکھی گئی ہے۔ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 5,500 سے 12,500 روپے تک مقرر کی گئی ہےفائنل میچ کے لیے جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 1,500 روپے رکھی گئی ہے، پی ایس ایل 2025 کے فائنل کے لیے وی وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 12,500 روپے ہوگی، کراچی اور ملتان میں وی وی آئی پی گیلری کی زیادہ سے زیادہ قیمت 7,000 روپے رکھی گئی ہےراولپنڈی میں ہاسپٹیلٹی پی سی بی گیلری کی ٹکٹ 8,500 روپے تک دستیاب ہوگی
)پاکستان سپر لیگ 2025 کے ہونیوالے لیگ میچز میں ملتان سلطانز کی کارکردگی فلاپ ہونے کے باوجود اس ٹیم کے کپتان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں محمد رضوان نے اب تک لیگ کے 8 میچز میں
346رنز بنانے ہیں جبکہ ان کی اوسط 69.20رہی ہے اسلام یونائٹیڈ کے افتتاحی بلے باز صاحبزادہ فرحان
320 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں انھوں نے 8اننگز میں40 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں لاہور قلندر کے
فخر زمان نے 9میچز میں 309رنز اسکور کیے ہیں اوسط34.33 رہی ہے پی ایس ایل سیزن 10 کا بہترین بلے باز کون ہوگا لیگ اور پلے آ ف کے میچز میں پتہ چلے گا۔