سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران لٹن داس بنگلہ دیش ٹیم سے کیوں ڈراپ
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران اپنے باصلاحیت کھلاڑی لٹن داس کو ٹیم سے باہر نکال پھینکا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ کی موجودہ نسل کے سب سے باصلاحیت بلے باز سمجھے جانے والے لٹن کمار داس کے ساتھ کیا ہوا ہے، جنہیں اب سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کے لیے بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کا نو مقرر کردہ سلیکشن پینل لٹن کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار نہیں ، وہ سری لنکا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں لگاتار دو صفر درج کرچکے ہیں۔سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔فائنل میچ سے باہر کردیئے گئے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز بڑی حد تک اس حقیقت کی وجہ سے ناکام ہیں کہ وہ اپنی شاٹ سازی پر قابو نہیں کرپارہے ہیں۔سزا دی گئی ہے۔