لندن،ممبئی،کرک اگین رپورٹ
روہت شرما اور ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے دورے سے انکار کیوں کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیم انڈیا کے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کے اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران چھ وائٹ بال میچوں کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے۔ انڈین ایکسپریس کیؤ رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی جنہیں آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے آرام دیا گیا تھا ایک طویل شیڈول کے بعد ایک طویل وقفہ چاہتی ہے۔
اجیت اگرکر کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تینوں فارمیٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ کوہلی جو اس وقت لندن میں چھٹیوں پر ہیں نے مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو مطلع کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں وائٹ بال گیمز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، جس کا آغاز 10 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ ڈربن میں انڈین ایکسپریس نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے (کوہلی) بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کو مطلع کیا ہے کہ انہیں وائٹ بال کرکٹ سے وقفے کی ضرورت ہے اور وہ ٹیسٹ سیریز میں واپس آجائیں گے۔
سلہٹ ٹیسٹ،کیوی بیٹرنے بنگلہ دیشی فیلڈرکے پائوں پر دے مارا،سٹریچرسےباہر ہسپتال منتقل
توقع ہے کہ وہ باکسنگ ڈے سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ روہت شرما کی سفید گیند کے میچوں کے لیے دستیابی واضح نہیں ہے کیونکہ وہ برطانیہ میں چھٹیوں پرہیں۔
پرتھ میں پاکستان کے شکارکیلئے ڈراپ ان پچ کیسے سٹور ہورہی،جانیئے