| | | | | |

بابر اعظم اور رضوان کو ٹی 20 سیریز سے ڈراپ کرنےکی کوشش کیوں ناکام،شاداب خان پر کاٹا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم اور رضوان کو ٹی 20 سیریز سے ڈراپ کرنےکی کوشش کیوں ناکام،شاداب خان پر کاٹا۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ اسکواڈز کی تیاری فائنل ہے۔قومی سلیکٹرز نے اسکواڈ فائنل کرلیا ہے۔سابق کپتان بابر اعظم اور ان کے قریبی سمجھے جانے والے محمد رضوان کو اپنی جانب سے ڈراپ کردیا گیا تھا لیکن ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے منع کیا ہے اور بظاہر یہ کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ایک اور کام ہورہا ہے۔معین خان کے بیٹے اعظم خان کو سلیکٹ کیا جارہا ہے،اس کا مطلب ہے کہ رضوان کے سر پر تلوار ہوگی۔محمد حفیظ نے بابر اور رضوان کی سپورٹ اسلئے بھی کی ہے کہ دورہ آسٹریلیا کا انجام نوعشتہ دیوا ہے۔اوپر سے دونوں کا اگلی نیوزی لینڈ سیریز سے ڈراپ کرنا ان کے لئے تنقید کی نئی راہ کھل دیتا ۔

آل رائونڈر شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے۔آئوٹ آف فارم محمد نواز کی چل رہی ہے،ان کے ساتھ ابرار احمد اور اسامہ میر ہونگے۔،

ادھر پرتھ ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم اور روی شاستری پاکستان کے ساتھ بھارت اور دنیا بھرمں موضوع بنے ہیں،بھارتی نشریاتی ادارے نے دونوں کی پرانی فوٹیج بھی چلائی ہے جو وائرل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *