| | | |

امپائر سے تکرار کیوں کی،راجستھان رائلز کے کپتان پر جرمانہ

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

امپائر سے تکرار کیوں کی،راجستھان رائلز کے کپتان پر جرمانہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل میچ میں امپائر سے بحث پر ایک فرنچائز کے کپتان پر جرمانہ ہوگیا۔راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن پر منگل کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دورانضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر  میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں ڈرامائی موڑ،متنازعہ کیچ پرسنجو کی امپائر سے شدید لڑائی،4 ٹیموں کیلئے سائرن

سیمسن کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1 کے جرم کا قصوروار پایا گیا، جس کا تعلق امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے سے ہے۔ انہوں نے جرم قبول کیا اور میچ ریفری کی منظوری کو قبول کیا۔

میچ دہلی کیپیٹلز نے بیس رنز سے جیتا تھا۔سامسن کو بائونڈری لائن پر تھرڈ امپائر نے کیچ آئوٹ قرار دیا،جو پہلی نظر میں لگتا تھا کہ فیلڈر کا پائوں بائونڈری لائن سے ٹکرایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *