وسیم اکرم نے پی سی بی کی آفر کیوں ٹھکرائی،وقار یونس بااثر افراد سے کیوں مل رہے
لاہور،اسلام آباد:کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم نے پی سی بی کی آفر کیوں ٹھکرائی،وقار یونس بااثر افراد سے کیوں مل رہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےپاکستان کرکٹ میں ذمہ داری لینے سے اس لئے انکار کیا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت کرکٹ بورڈ اور سسٹم درست ٹریک پر نہیں ہے اور اس کیلئے انہوں نے تھوڑا اوٹ لے کر بات کی ہے۔انہوں نے ذاتی مصروفیات کا عذر پیش کردیا۔حالانکہ ایسی بڑی بات کوئی نہیں ہے۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے نزدیک پی سی بی میں اس وقت ذمہ داری قبول کرنا مزید برا بننے کے مترادف ہے۔
ادھر لیجنڈری کرکٹر وقار یونس پی سی بی کے ساتھ ساتھ کچھ بااثر افراد سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔وقار یونس نے اس کے بعد وسیم اکرم سے بھی مشاورت کی ہے،وہ پی سی بی سے مزید اختیارات کی کوشش میں ہیں کہ سسٹم کو درست ٹریک پر لانے میں وہ اپنا کردار ادا کرسکیں۔معلوم ہوا ہے کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔کچھ پر باقی ہے،اسی لئے پی سی بی تاحال وقار یونس کی تقرری کی آفیشل تصدیق نہیں کرسکا۔خیال ہے کہ جلد کہانی مکمل ہوجائے گی۔
کہاجارہا ہے کہ 14 اگست تک کا وقت اہم ہے۔معاملات میں پکچر مزید کلیئر ہوجائے گیاس کے بعد کے حالات کی روشنی میں کچھ ہوگا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وقار یونس کے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر وقار یونس کی آفیشل تصویر عمران خان کے ساتھ لوڈ تھی جو بدستور موجود ہے،اسکے آگے آپ کیلئے سوچنے کی بات ہوگی۔