لندن،کرک اگین رپورٹ۔ہیری بروک کیوں آئی پی ایل سے الگ،2 سالہ معطلی کا سامنا،وجہ آگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ واضح ہوا کہ انگلینڈ ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ کپتان بنانے جارہا ہے،اس لئے کہ ہیری بروک نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔اب ان کو انڈین پریمیئر لیگ سے دو سال کی پابندی کا سامنا ہے ۔
وہ اس سال کے مقابلے میں ذاتی وجوہات کی بناء پر دستبردار ہو گئے،جس سے ان کے لیے انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان بننے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔بروک کا دہلی کیپیٹلز کے ساتھ تقریباً 550,000 پاؤنڈ کا معاہدہ تھا، اب لگاتار دو سال کے لیے مقابلے سے دستبردار ہو ئے اور آئی پی ایل کے اگلے دو سیزن کے لیے ان پر پابندی لگائی جائے گی کیونکہ مقابلے نے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے بعد دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے جرمانے متعارف کرائے تھے۔
بروک نے دہلی کیپیٹلز سے غیر مشروط معافی مانگی اور کہا ہے کہ میرا ملک پہلے،باقی سب بعد میں ہے۔