کرک اگین رپورٹ
رضوان کیلئے اتنی محبتیں کیوں،لارڈزمیں آج سے ٹیسٹ،نجم سیٹھی کی یقین دہانی کنفرم،دیگر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا آج 31 واں یوم پیدائش ہے۔وہ بابر اعظم کے ساتھ اس وقت امریکاکی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہیں۔ساتھی کھلاڑیوں اور ان کے فینز کی جانب سے رات 12 بجے سے ہی نیک خواہشات کا اظہارجاری ہے۔مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے آئی سی سی نے ڈک بال کنفرم کردی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈک بال سے بھارت کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائےگا۔
انگلینڈ میں رواں کرکٹ سیزن کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔میزبان انگلینڈ اور آئرلینڈ واحد ٹیسٹ میچ میں آج سے لارڈز میں مدمقابل ہونگے،انگلش ٹیم میچ کو 2 روز میں جیت کے ساتھ ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔میچ دلچسپ ہوگا۔
امریکا میں اس سال سے شروع ہونے والی نئی ٹی 20 ماسٹرلیگ کے لئے ایک بڑا معاہدہ ہوا ہے۔جنوبی افریقا کے سابق پیسر ڈیل سٹین کو واشنگٹن فریڈم کا ہیڈ کوچ بنایا گیاہے،اس لیگ میں بھارت اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
آئی پی ایل کھیلنے والے افغان اسپنر راشد خان ان فٹ ہوگئے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ایک روزہ میچز میں دستیاب نہیں ہونگے،ان کو بیک انجری ہوئی ہے۔
کرکٹ بریکنگ نیوز کچھ یوں ہے کہ غیر ملکی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں آئی سی سی بگ باس کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے پر ابتدائی آمادگی ظاہر کی ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے اجازت نہیں دی تو پھر پاکستان آئی سی سی سے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کرے گا۔