یہ کیا ہورہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ ریکارڈ بک کیوں ہلچل میں ہے۔،مسلسل دوسرے ہفتہ 147 سالہ ٹیسٹ ہسٹری کے حوالہ جات ہیں،نت نئے ریکارڈز ہیں۔شاید کرکٹ کی تیزی،ٹی 20 کے اثرات ہیں یا ٹیسٹ میں بائولرز کا زوال اور بیٹرز کا عروج ہے۔اچھا جو بھی ہو۔تعارف اچھا ہورہا ہے۔نئی جنریشن کو پتہ لگ رہا ہے کہ 1877 کیا ہے اور 147 سال کا مطلب کیا ہے۔کرکٹ کا اصل تعارف ٹیسٹ کرکٹ ہے اور اس کی پہچان کی یہ ادائیں ہیں۔
گزشتہ ہفتہ ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جب ختم ہوا تو یہی عنوانات تھے کہ وہ ہوگیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ ہسٹری میں نہیں ہوا تھا،کیونکہ پاکستانی ٹیم دنیا کی وہ پہلی ٹیم بنی تھی جو 500 رنز بناکر بھی اننگ کی شکست سے دوچار ہوگئی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پاکستان کو ایسی شکست کاخطرہ جو کسی ٹیم کو نہیں ہوئی
اس ہفتہ بھی 2 ٹیسٹ ہوئے۔ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ چوتھے روز ہی پاکستان کی جیت پر تمام ہوا۔ادھر بنگلورو میں آج بھارت نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا تہسرا روز تھا۔بھارت جہاں اپنی ٹیسٹ تاریخ میں جو کہ قریب سنچری کی ہے ،پہلی بار ہوم میدانوں میں قلیل تر اسکور 46 پر ڈھیر ہوگیا تھا،وہاں اس نے آج اپنی دوسری اننگ کے دوران ایسا ریکارڈ بنایا جو ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں کوئی ٹیم نہیں کرسکی۔1877 سے 2023 تک کوئی ملک یہ کام نہیں کرپایا جو بھارت نے 2024 میں صرف 46 پر آئوٹ ہونے کے بعد واپسی کرتے کیا۔
اچھا جو بھی ہو۔تعارف اچھا ہورہا ہے۔نئی جنریشن کو پتہ لگ رہا ہے کہ 1877 کیا ہے اور 147 سال کا مطلب کیا ہے۔کرکٹ کا اصل تعارف ٹیسٹ کرکٹ ہے اور اس کی پہچان کی یہ ادائیں ہیں
وہ ریکارڈ یہ ہے کہ کلینڈر ایئر میں ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے مکمل کرنا۔ہندوستان نے ایک کیلنڈر سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کی۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے جمعہ کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سنسنی خیز کارنامہ انجام دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹیم یہ سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے قبل ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 89 چھکے لگائے تھے۔بھارت کے 102 چھکے ہوگئے ہیں اور سال جاری ہے۔