کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آج کا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ہے،وہ ان کے اپنے مفاد کیلئے نہایت اہم ہے لیکن کل اور پرسوں کے 2 میچز اس سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
مسلسل تیسری بارابتدائی سطح پر نمبر ون،بھارت کیساتھ ورلڈکپ سیمی فائنل ناکامی کی ہیٹ ٹرک ہونے والی
منگل 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا ممبئی میں مقابل ہونگے۔آسٹریلیا کے اس وقت دس اور افغانستان کے8 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا جیتا تو اس کا نمبر 3 ٹیم کے طور پر فی الحال سیمی فائنل کنفرم ہوجائے گا،افغانستان کے لئے امکانات محدود ہوجائیں گے لیکناگرافغناستان جیتاتو پھر پاکستان،نیوزی لینڈ اور یہاں تک کہ آسٹریلیا کیلئے بھی خطرات بڑھ جائیں گے۔
نوشہ دیوار تھا،پڑھا نہیں گیا،مجھ سمیت بوڑھوں کو کھڈے لائن کریں،معین علی کا مطالبہ
اس سے اگلے روز8 نومبر کو انگلینڈ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہے۔یہ میچ انگلینڈ کیلئے یوں اہم ہوگا کہ وہ چاہے گا کہ آجبنگلہ دیش سری لنکا سے ہارجائے۔تاکہ وہ نیدرلینڈزکو کھلے مارجن سے ہراکر اپنی چیمئبنز ٹرافی کی سیٹ یوں کنفرم کریں کہ نیٹ رن ریٹ خراب نہ رہے،پاکستان سے آخری میچ ہار بھی جائیں تو کم سے کم 4 پوائنٹس ہوں،نیٹ رن ریٹ زیادہ خراب نہ ہو۔پھر بنگلہ دیش آسٹریلیا سے ہارجائے اور نیدرلینڈز کو بھارت ہرادے تو انگلیند کوالیفائی کرسکے گا۔نیدرلینڈز کے ساتھ بنگلہ دیش باہر ہونگے۔