محسن نقوی کے سخت موقف کے 24 گھنٹے کے اندر پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کی دوسرے ملک منتقلی کی دھمکی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین محسن نقوی کا ایک روز قبل کا یہ دعویٰ کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کریں گے،گلے پڑگیا ہے۔یوں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی واضح آپشن یا دھمکی دے دی ہے۔
آئی سی سی پورے ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے پر بھی غور کر رہا ہے جس میں دبئی، سری لنکا یا جنوبی افریقہ سرفہرست دعویدار بن کر ابھرے ہیں۔کیا پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 2 آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ جب کہ میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس رہیں گے، ایک ہائبرڈ ماڈل کا آپشن، دبئی میں بھارت کے میچز۔دوسرا پاکستان کی مخالفت کے بعد ایونٹ ملک سے باہر منتقل کیا جاسکتا۔
یہ پیشرفت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے استعمال سے انکار کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، لیکن اب شاید کوئی چارہ نہ ہو
چیمپئنز ٹرافی 28 سالوں میں پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کے طور پرپاکستان میں ہو گی۔1996 کے بعد پاکستان آئی سی سی کے کسی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کے منصوبے خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ 2025 چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں کھیلی جانے والی ہے لیکن تازہ ترین اپ ڈیٹس بتاتی ہیں کہ ٹورنامنٹ کو ملک سے باہر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ بھارت کو ایڈجسٹ کیا جا سکے، جو مبینہ طور پر ملک کا سفر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی،بھارت پاکستان نہیں آئے گا،11 نومبر کی لاہور کی تقریب ملتوی،پاکستان اب کیا کرے گا