دہلی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ 2023 ،ہفتہ کا دوسرا میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ سری لنکا،ایسا مقام جہاں خوف کے سائے برقرار۔ہفتہ 7 اکتوبر 2023 کوآئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا چوتھا اور دن کا دوسرا میچ دوپہر ایک بجے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا بنام سری لنکا۔یہ کیسا شو ہوگا۔دیکھنا ہوگا کہ سری لنکا قریب اپنے مطلب کی پچ پر کیسا کھیلتا ہے۔پروٹیز کیلئے یہ سب آسان نہ ہوگا۔
سری لنکا کی خوش قسمتی سے یہ کھیل دہلی میں ہو رہا ہے۔ ایسی پچ پر جو عام طور پر سست اور خراب ہوتی ہے، سری لنکا کے پاس صحیح گیند باز ہیں۔سری لنکا نے اپنے آخری 15 میچوں میں 14 میں مخالف ٹیم کو آؤٹ کیا ہے۔ یقیناً، بنگلہ دیش اور افغانستان دونوں نے جس آسانی کے ساتھ انہیں وارم اپ میں ایک طرف پھینکا ہے، اس ن گیند بازوں کو مشکل میں ڈالا ہے۔پچ کا خوف قطعی ہے اور سچا ہے۔
جنوبی افریقا کے پاس اسپنرز ہیں لیکن تبریز شمسی اور کیشو مہاراج کے علاوہ بڑی آپشن نہیں ہے۔
سری لنکا کے پاس پیسرز کا مسئلہ ہے،اسپنرز موجود ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا اگلا میچ ہفتہ صبح،بنگلہ دیش یا افغانستان،تاریخ ایک ٹیم کی جیت کی فتح واضح کرتی
نئی دہلی کی پچ پر 299 سے زائد اسکور بننا بڑا مشکل ہے۔اب تک 2 بار ہی اوور تھری ہنڈرڈ ہوا ہے۔آخری بار 2011 ورلڈکپ میں مجموعہ 300 سے اوپر گیا تھا۔پچ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔موسم بہتر بلکہ گرم ہوگا۔یہاں دہلی میں سری لنکا کا 2009 ایک میچ خطرناک کنڈیشن کی وجہ سے منسوخ کیا گیا تھا۔
آپ سے پوچھا جائے کہ کیا کبھی سری لنکا نے ورلڈکپ میں جنبوی افریقا کو ہرایا تو کیا جواب ہوگا۔سری لنکا کی ورلڈکپ تاریخ میں جیت 1992 ورلڈکپ میں ممکن ہوئی تھی۔6 میچز ہوچکے۔ایک ٹائی ہوا۔4 جنوبی افریقا نے جیتے،واحد کامیابی سری لنکا کو ملی۔
امیدیں،دھچکے،اننگز،پے درپے وکٹیں،عجب رن آئوٹ ڈرامہ،پاکستانی اننگ کا پریشان کن خاتمہ
تمام اعتبار سے پروٹیز کو سبقت ہے لیکن 96 ورلڈکپ کی چیمپئن آئی لینڈرز اسپن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے کچھ ایسا ویسا کرسکتے ہیں۔