دبئی،فلوریڈا:کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کپ 2024 میزبانی،امریکا محض تماشائی،میچزسے محروم،چارج کسی اور کے سپرد ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالہ سے امریکی میزبانی خطرے میں۔یوں کہاجائے کہ اس سے میزبانی کے حقوق قریب لے لئے گئے تو بے جانہ ہوگا۔بریکنگ کرکٹ نیوز یہ ہے کہ ایونٹ کا مرکزی میزبان ویسٹ انڈیز اب کنٹرول کررہا ہے۔آئی سی سی نے بھی اس کے ساتھ ہاتھ ملادیئے ہیں۔
تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ اور آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ 2023 کی میزبانی کا چارج مکمل اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور کو ہوسٹ امریکا اس میں تماشائی کی طرح کبھی ادھر اور کبھی ادھر دیکھ رہا ہے۔ اگست 2022 سے اپریل 2023 تک یو ایس اے کرکٹ کے عبوری چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اتل رائےنے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں اسٹراکچر اور آئی سی سی ایونٹ کےمعیار جیسے میدان نہیں ہیں۔اپ گریڈیشن نہیں کی گئی۔سہولیات کا فقدان ہے۔آئی سی سی خود سے فنڈز نہیں دے رہا۔امریکا سے کہہ رہا ہے کہ پیسہ لگائو،اس سے اگر چہ میزبانی کا ریوینیو ملے گا لیکن وہ اخراجات کی صورت میں قریب نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024کے لئے 12 ٹیمیں کنفرم،سپر 12 ختم،فارمیٹ تبدیل
آئی سی سی نے قریب اسے تسلیم کیا ہے کہ امریکا کے ہاتھ کھڑے ہیں۔وہاں میچز مشکل ہونگے۔فلوریڈا کالاڈر ہل میں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 میچزکی میزبانی کیا کرتا ہے،وہاں بھی سہولیات کا فقدان ہے۔اس کے ساتھ باقی مقامات کا تو کوئی حال ہی نہیں ہے۔امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ پاکستان اور بھارت کے معرکہ کا بھی پروگرام ہے لیکن اس پر بھی کوئی کام نہیں ہوا۔سابق امریکی کرکٹ آفیشل کے مطابق لہذا وہ کوئی پیسہ نہیں دے رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ جاؤ اور اپنی سہولیات کو اپ گریڈ کرو’۔ امریکا ایسا نہیں کر رہاہے۔ تمام میچز اب ویسٹ انڈیز منتقل ہوسکتے ہیں۔
پاکستان میں امریکا کے قونصل جنرل ولیمز نے گزشت سال انکشاف کیا تھا کہ امریکا ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پاکستان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائے گا اور اس کے لئے یہاں سے افرادی قوت امریکا بھیجے گا لیکن اس بات کو بھی قریب ایک سال ہونے والا ہے۔تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔