| | | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان انگلینڈ سیریزکےبعدکہاں ہوسکتا،جائزہ

عمران عثمانی کا تجزیہ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان انگلینڈ سیریزکےبعدکہاں ہوسکتا،جائزہ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز جہاں میزبان ملک کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ 17 برس بعد ہورہی ہے،وہاں ہمیں یہ بھی بھولنا نہیں ہوگا کہ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز بھی ہے۔اس ایونٹ کے آخری ماہ ہنگامہ خیزی کے ساتھ شروع ہورہے ہیں۔فائنل کے لئے 2 سیٹیں ہیں اور 4 سے 5 امیدوار ہیں۔پاکستان ان خوش قسمت ٹیموں میں شامل ہے کہ اس کے باقی ماندہ میچز ہوم گرائونڈز میں ہیں اور جیتنے کی صورت میں فائنل کی راہ اوپن ہے۔اس حوالہ سے کرک اگین مسلسل ریسرچ پر مبنی،ممکنہ نتائج کے ساتھ مضامین شائع کرتا آیا ہے۔اس مضمون میں ہمارا فوکس دسمبر کی پاکستان کی اس ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہونے والی دیگر 2 سیریز پر ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکالا جائے گا کہ کیا سے کیا ہوسکتا ہے اور پاکستان نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کہاں ہوگا جو 27 دسمبر سے شروع ہوگی۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات

سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 میں پاکستان کی یہ سیکنڈ لاسٹ اور انگلینڈ کی آخری سیریز ہے۔انگلینڈ فائنل کی دوڑ سے مسلسل دوسری بار باہر ہوگیا ہے۔پاکستان اس وقت 4 سیریز کے 9 میچزکے بعد 51.85 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔آسٹریلیا 70 فیصد کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 60 فیصد کے ساتھ دوسرے،سری لنکا 53.33 کے ساتھ تیسرے اور بھارت52.08 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز 50 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔دوسریدلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں انگلینڈ فائنل ریس سے باہر ہے،وہاں  دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ بھی آئوٹ ہے۔یوں پاکستان کو جن 2 ممالک سے کھیلنا ہے،وہ سرے سے فائنل کھیل ہی نہیں سکتے،اس لئے دونوں ٹیموں کے پاس لڑنے کا وہ اضافی جذبہ ہونا نہیں چاہئے،جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔

اب اہم بات یہ ہے کہ پاکستان انگلینڈ سے سیریز سے ایک روز قبل مطلب صبح 30 نومبر سے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔پرتھ میں پہلا ٹیسٹ ہوگا۔یوں دسمبر کے وسط میں بھارت اور بنگلہ دیش کی 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز بھی ہوگی۔پاکستان جب اپنی سیریز مکمل کرے گا تو بھارت اور بنگلہ دیش کا آخری ٹیسٹ جاری ہوگا۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تمام 3 ٹیسٹ میچ جیتے تو 99 فیصد فائنل میں ہوگی۔اس وقت اس کی پوائنٹس شرح 65.73 ہوگی اور اسے نیوزی لینڈ کے خلاف محفوظ ہونے کے لئے دونوں یاکم سے کم ایک جیت درکار ہوگی۔پاکستان اگر یہ سیریز 1-2 سے جیتا تو اسکی پوزیشن 57.40 پر ہوگی اور پھر کیویز سے 2 میچزجیتنے کے بعد بھی دیگر نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگا۔2 ڈرا میچز اور 1 فتح مطلب 0-1 سے جیت کا مطلب یہ ہوگا کہ56.46 پوزیشن ہوگی اور یہ بھی غیر محفوظ ہوگی۔ایک اور نتیجہ بہتر ہوگا کہ پاکستان 0-2 سے سیریز نام کرلے۔اس وقت پوائنٹس شرح 61.10 ہوگی اور نیوزی لینڈ سے دونوں میچزجیتنے لازمی ہونگے۔

ایک بات اور بھی اہم ہے کہ ویسٹ انڈیز کی 2 سیریز باقی ہیں۔اس نےا گر آسٹریلیا کو کسی ایک میچ میں بھی ہرادیا تو اس کا براہ راست فائدہ پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کو ہوگا۔بھارت کی بنگلہ دیش سے ایک شکست پاکستان کےمفاد میں ہوگی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کی باقی ماندہ سیریز

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *