میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت کے فائنل کے امکانات زیرو زیرو اوور،اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف تاریخی جیت درج کی۔ یہ شکست ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بھارت کے امکانات کے لیے ایک بڑے دھچکے کے طور پر آئی ہے۔
میچ کے اختتام کے فوراً بعد، آئی سی سی نے ڈبلیو ٹی سی ٹیبل کو اپ ڈیٹ کیا اور بھارت 52.78 پی سی ٹی پر گر گیا۔ اگرچہ، وہ پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی تیسرے نمبر پر ہیں، لیکن آسٹریلیا کے ساتھ فرق بڑھ گیا ہے کیونکہ بیگی گرینز 61.46 کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہارگیا،آسٹریلیا کو سیریز میں ناقابل شکست برتری
غور طلب ہے کہ جنوبی افریقہ پہلے ہی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان کے پاس موجودہ سائیکل میں صرف ایک ٹیسٹ باقی ہے جو کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچواں ٹیسٹ ہے۔جیت سے بھی وہ آسٹریلیا سے آگے جا نہیں سکے گا۔آسٹریلیا جیتا تو بھارت کے ساتھ سری لنکا کا چیپٹر بھی کلوز ہوجائے گا۔بھارت جیتا تو سائیکل کی ایک سیریز آسٹریلیا اور سری لنکا کی اہم ہوگی۔اس میں آسٹریلیا دونوں میچز ہارا تو سری لنکا کے امکانات ہونگے لیکن ایک ایک کا مطلب آسٹریلیا کی کلیرنس ہوگی۔