| | | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،کیویز کی اونچی اڑان

ہملٹن،دبئی:کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،کیویز کی اونچی اڑان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز فتح کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اس کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

کین ولیمسن نے اپنی 32ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر نیوزی لینڈ کو ہیملٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف سات وکٹوں کی جیت کے ساتھ بڑی تاریخ رقم کی۔ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر اس کی پہلی پوزیشن کو بڑا استحکام دیا ہے۔

وہ ہوگیا جو کبھی نہ تھا،نیوزی لینڈ قریب صدی بعد جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت گیا،2 اسباب بن گئے

ولیمسن کی صبر آزما اننگ نے کسی بھی موجودہ کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی ہم منصب سٹیو اسمتھ کے ساتھ برابری کی ۔کیویز نے آسانی کے ساتھ اپنے فتح کے ہدف کا تعاقب کیا۔

تازہ رعین ٹیبل پوزیشن کےمطابق نیوزی لینڈ 75 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا 55 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے اور بھارت 52 سے کچھ زائد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش 50 کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 36 سے کچھ زائد کے ساتھ 5 ویں اورویسٹ انڈیز 33 کے ساتھ چھٹے،انگلینڈ25 کے ساتھ 7 ویں اور جنوبی افریقا 25 فیصد شرح کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔سری لنکا صفر شرح کے ساتھ 2 میچزکھیل کر بھی آخری نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *