| | | | |

نوبل انعام اور شاہد آفریدی،حسن علی کا بھی نیا انکشاف

کراچی،لندن:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نوبل انعام پر سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے بطور خاص ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔دیکھنا ہوگا کہ شاہد آفریدی نوبل انعام کے بیچ کیا لے کر آئے ہیں۔

آئی پی ایل ،ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم گڑھے میں جاگری

سابق پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ کیا حیرت انگیز خبر ہے۔ڈاکٹرامجد ثاقب کو نوبل انعام  کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ان جیسے ہیروز ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت کو دور کرنے کا موثرترین ذریعہ ہیں ۔ان کا ویژن اور عوامی بھلائی کے ارادے قابل ستائش ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ بہترین دن دیکھنے کو ملیں گے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے ،ان کے ساتھ ماضی کے تعلق کو خاص تصاویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب انگلش کائونٹی کے 2 میچزمیں 11 وکٹیں اپنے نام کرنے والے پاکستانی آل رائونڈر حسن علی پھر سے جی اٹھے ہیں،لنکا شائر کے لئے ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے اپنی تازہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کیچ ڈراپ ہونے پر مجھے صاف لگا کہ لوگ مجھ سے نفرت کرنے لگے۔یہ سمجھنے لگے کہ میں پاکستان کے لئے کھیلنے لائق نہیں ہوں۔انہوں نے کہا ہے ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کے بعد میں کیا محسوس کررہا تھا،وہ ظاہر تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *