| | | | | |

نیا ٹیسٹ کپتان مقرر،نئے چیئرمین کی کیا خبر،جون میں ایک اور سیریز،حسن علی کی وکٹ

لاہور،لندن:کرک اگین رپورٹ

نیا ٹیسٹ کپتان مقرر،نئے چیئرمین کی کیا خبر،جون میں ایک اور سیریز،حسن علی کی وکٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات تاحال اندھیرے میں ہیں۔آنے والا ہفتہ صورتحال واضح کردے گا۔ادھر اسلام آباد میں نئی بننے والی حکومت کے لئے حالات سازگار نہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس کے ساتھ ہی باعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے متعدد اداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔یہ ساری صورتحال دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں نے سابق وزیر اعظم ،سابق پی سی بی پیٹنرن انچیف عمران خان سے رابطہ کرلیا ہے۔

ادھر بھارت نے اپنے ہوم گرائونڈ میں جون میں کرکٹ سیریز سجالی ہے۔گرمی کے اس ماہ میں ویسٹ انڈیز نے بھی پاکستان آناہے۔اس نے 3 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں۔بھارت نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 سیریز رکھ لی ہے۔5 میچزکی ٹی 20 سیریز 9 جون سے 19 جون کے درمیان کھیلی جائے گی۔

کرکٹ کے ایک اور طاقتور ملک انگلینڈ نے اپنے نئے ٹیسٹ کپتان کی تقرری کردی ہے۔بین سٹوکس جوئے روٹ کی جگہ لیں گے جو گزشتہ ہفتہ مستعفی ہوئے ہیں۔نئے نامزد کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ جوئے روٹ کو ٹیم میں رہنے کے لئے اپنی  فارم بحال کرنی ہوگی۔

انگلش کائونٹی،حسن علی کی بلند چھلانگ،شاہین کی اونچی اڑان،مزید احوال

انگلش کائونٹی میں لنکا شائر گلوسٹر شائر کے خلاف جیت کے قریب ہے۔گلوسٹر شائر ٹیم دوسری اننگ میں 3 وکٹیں 67 پر کھودی ہیں۔اس بار حسن علی نے 8 اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ لی ہے۔لنکا شائر کو کل کھیل کے چوتھے روز اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 237 رنز درکار ہیں۔اسی طرح ڈربی شائر بھی جیت کے قریب ہے،اس کے لئے شان مسعود کی ڈبل سنچری اہم کام کررہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *