| | | | |

آئی پی ایل ،ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم گڑھے میں جاگری

ممبئی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image

آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے لئے بڑا گڑھا،خود سمیت 11 کھلاڑی اس میں جاگرے،باہر نہ نکل سکے۔بدترین شکست سے دوچار ہوگئے۔ایک اور بات یہ ہوئی ہے کہ آئی پی ایل تاریخ میں رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم تاریخ کے دوسرے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی ہے۔

آئی پی ایل،نو بال ڈرامہ،دہلی کپتان میچ چھوڑنے کی دھمکی دے گئے

ہفتہ کو ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں کوہلی الیون16 اوورز میں 68 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔لیگ کی تاریخ میں یہ اس ٹیم کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔اہم بات یہ بھی رہی ہے کہ ویرات کوہلی صفر پر گئے،یہی نہیں ان کے ساتھ3 کھلاڑی صفر پر گئے۔

سن رائزرز حیدر آباد ٹیم ایک وکٹ پر 72 اسکور بناکر 8 اوورز میں میچ جیت گئی۔یہ میچ 24 اوورز میں مکمل ہوگیا ۔

رائل چیلنجرز بنگلور اس شکست کے باوجود 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔آج کی فاتح ٹیم سن رائزرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

کوہلی کی آج کی ناکامی پر سوشل میڈیا پر میمز بن رہی ہیں۔ان کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *