| | | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان کا آخری میچ آگیا،فتح کا مطلب کیا،ناکامی سے کیا ہوگا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ایشیا کپ کے سمی فائنل میں جگہ بنانے،خاص کر روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستان کا اگلامیچ چند گھنٹوں بعد پیر 27 دسمبر کو ہوگا۔یہ میچ دبئی میں میزبان ملک متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے۔پاکستان 2 میچز م،یں ناقابل شکست ہے،گروپ میں نمبر ون ہے۔امکان یہی ہے کہ انڈر 19 ٹیم یو اے ای کو بھی ہرادے گی،اس طرح 6 پوائنٹس کے ساتھ وہ ٹاپ کرے گی۔

انڈر 19 ایشیا کپ،3 ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل،بھارت لٹک گیا،افغانستان سے ڈو آر ڈائی

جس وقت پاکستان میچ کھیلے گا،اس کے متصل گرائونڈ میں بھارت اور افغانستان اسی گروپ میں ڈو آر ڈائی کا میچ کھیلیں گے،ناکام ٹیم گھر جائے گی،فاتح ٹیم سیمی فائنل کا ٹکٹ لے گی۔اتوار کو سری لنکا کی نیپال کے خلاف کامیابی کے بعد گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی یوتھ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

اہم سوال یہ ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کے مقابل کون ہوگا،جیسا کہ  اس موضوع پر لکھے گئے گزشتہ آرٹیکل میں لکھا تھا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کامنگل کا میچ فیصلہ کرے گا،جو ٹیم وہ میچ ہارے گی،وہ سیمی فائنل میں پاکستان کے مقابل آئے گی لیکن اس صورت میں کہ پاکستان  پیر کو عرب مارات کو شکست دے،ہارنے کی صورت میں صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

امکان یہی ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم اپ سیٹ کردے گی،اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان کے مقابل سری لنکا ہوگا،جب کہ پیر کو بھارت افغانستان سے جیت سکتا ہے،اس صورت میں بھارت کا سیمی فائنل بنگلہ دیش سے پڑے گا۔پاکستان اور بھارت اپنے حریفوں کو ہراکر انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ٹکراسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *