نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
تم ورلڈکپ کے اہل نہیں تھے،ہم تھے،ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کا عرس پڑھ دیا۔ورلڈکپ 2023 سے نااہل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کھیلنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کا عرس پڑھ دیا۔آئی سی سی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن کے طور پر کھیلنے والی جوس بٹلر الیون ٹیم کا انجام پہلے ہی برا تھا لیکن اس کے بعد نئے عزم کے ساتھ کیریبین میدانوں میں جانے والی برطانوی ٹیم کو آج پہلا بڑا جھٹکا لگاہے جب ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور یہ پیغام دیا ہے کہ تم ورلڈکپ کے اہل نہیں تھے،ہم تھے۔ویسٹ انڈیز نے آخری 8 اوورز میں 86 رنزبناکر انگلینڈ سے میچ چھین لیا ہے۔
نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں پوری ٹیم 325 رنزبناکر پویلین لوٹی۔فل سالٹ کے 45 اور زک کرولی کے 48 کے ساتھ ہیری بروک کے 71 رنزاہم تھے۔کپتان جوس بٹلر کی ورلڈکپ ناکامی یہاں بھی چلتی رہی اور وہ صرف 3 رنزہی بناکسے۔ لیکن 41 اوورز میں 239 رنزپر 7 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو اصل ریسکیو سام کرن نے 26 بالز پر 38 اوربریڈن کراس نے 21 بالز پر 31 اسکور کے ساتھ کیا ۔دونوں 8 ویں وکٹ پر 66 رنز جوڑ گئے،جس سے انگلش سائیڈ 325 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی۔روماریو شیفرڈ،اوشین تھامس اور موٹی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بھارت کو امپائر نے چوکا روک کر بچالیا،آسٹریلیا کو اسی وجہ سے آخری میچ میں شکست
جواب میں 104 رنزکا عمدہ اسٹارٹ لیا لیکن 144 پر 3 اور 200 پر 4 جب کہ 213 پر 5 کھلاڑی باہر تھے۔ایلکس ایتھنز نے 66 کی اننگ کھیلی،برینڈن کنگ 35 اور شمرون ہیٹمیئر 32 بناسکے تھے۔کپتان شائی ہوپ نے امیدیں زندہ رکھیں اورروماریو شیفرڈ کے ساتھ چھٹی وکٹ پر 89 رنزجوڑ کر اسکور 302 تک پہنچادیا۔شیفرڈ یہاں 48 کرکے گئے تو انگلش گیند بازوں کو امید پیدا ہوئی،اس لئے کہ ویسٹ انڈیز کو ابھی بھی 17 بالز پر24 رنزدرکار تھے لیکن شائی ہوپ نے جارحیت اور تیز کی۔انن کی 7 گیندیں ابھی باقی تھیں کہ انہوں نے سنچری مکمل کرکے اپنی ٹیم کو 4 وکٹ کی یادگار جیت دلوادی۔شائی ہوپ 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے83 بالز پر 109 اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز نے 48.5 اوورز میں6 وکٹ پر 326 رنزبناکرمیچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔سام کرون کو 9.5 اوورز میں 98 رنزپڑے،کوئی وکٹ نہ ملی۔لیگ اسپنرریحان احمد نے 10 اوورز میں صرف 40 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز کو 3میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری ہے۔