| | | | | |

یوسف زلمی میں شامل،بچہ روتے،خاتون میک اپ کرتے وائرل،پی ایس ایل میں آج 2 میچز

کرک اگین رپورٹ

یوسف زلمی میں شامل،بچہ روتے،خاتون میک اپ کرتے وائرل،پی ایس ایل میں آج 2 میچز۔پشاور زلمی کیلئے محمد یوسف آگئے ہیں،وہ بیٹرز کی دیکھ بھال کریں گے اور ان کی نوک پلک سنواریں گے۔حال ہی میں انڈر 19 ورلڈکپ میں کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا تھے۔

پی ایس ایل 9 میں آج اتوار کو 2 میچز ہونگے۔پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہاں محمد عامر اور بابر اعظم میں میطچ پڑے گا۔کچھ تلخیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔یہ میچ قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلاجائے گا۔دوسرا میچ شام کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کھیلیں گے۔

پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ،سابقہ ریکارڈ،موجودہ حالات،ممکنہ نتیجہ

پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرزکی شکایت پر ایک بچے کی روتے تصاویر وائرل ہوئی ہیں تو خواتین کی بڑی تعداد میں میچ نتیجہ سے قطع نظر میک اپ کرتے ایک خاتون کی تصویر نے بھی شہرت پالی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے میچ میں پہلے ہی روز ہائوس فل تھا لیکن میزبان ٹیم کی شکست پر شائقین افسردہ تھے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *