| | | | | |

ذکا اشرف کی آمد،بابر اوررضوان آخرمیں رہے،ملتے ہی مڑگئے،شاہین کا چہرہ بھی جھکا سا

 

راولپنڈی،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

ذکا اشرف کی آمد،بابر اوررضوان آخرمیں رہے،ملتے ہی مڑگئے،شاہین کا چہرہ بھی جھکا سا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں آمد۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی پنڈی اسٹیڈیم میں ہاتھ ملانے سے گریز۔پی سی بی نے ایک اور جو ویڈیو جاری کی ہے،اس میں بھی ٹیم ڈائریکٹر حفیظ سمیت دیگر مل رہے ہیں۔محمد رضوان اور بابر اعظم آخری لائن میں تھے،بعد میں آواز پر یا کسی وجہ سے آگے بڑھے۔رضوان اور بابر کا انداز ایسا تھا کہ جیسے نگاہیں بھی نہ ملانا چاہتے ہوں لیکن بہرحال ملے،جس انداز میں بابر اعظم ملتے ہیں اور مڑتے ہیں ،وہ لمحہ قابل دید تھا،اسے دیکھاگیا۔

کپتان بدلنے کی بات مجھ سے نہ کریں،یہ تو پاکستان کی عادت ہے،ایان چیپل نے پی سی بی کی دھلائی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف کی راولپنڈی اسٹیڈیم آمدذکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ذکا اشرف نے شان مسعود ۔شاہین شاہ آفریدی ۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی ۔ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیاذکا اشرف نے قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کی۔

ذکا اشرف نے نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔۔ذکا اشرف کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ذکا اشرف کا بابر اعظم حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے مصافحہ۔بابر اعظم نمبر ون پلئیر ہیں انہوں نےبطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا ہے ، ذکاء اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔شاہین نے ملک کے لئے جو کیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔
ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں
ذکااشرف کی سرفراز احمد کو بھی شاباش ۔

وزیر کھیل،چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی پاکستان کرکٹ کیمپ آمد،کھلاڑیوں کی حرکات کا جائزہ،رپورٹ کسے دینے والے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *