| | | | |

زمان خان نے میکسویل کے شکار سمیت تباہی مچادی،حارث اور اسامہ ناکام،شکست

البری،کرک اگین رپورٹ

زمان خان نے میکسویل کے شکار سمیت تباہی مچادی،حارث اور اسامہ ناکام،شکست۔زمان خان حارث رئوف اور سامہ میر سمیت پوری ٹیم پر بھاری پڑگئے۔بگ بیش لیگ کے اسٹار۔البری میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز کو سڈنی تھنڈر نے 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

سڈنی تھنڈر نے 173 رنزکا ہدف5  وکٹ پر پورا کیا۔10بالیں باقی تھیں۔ایلکس ہیلز نے 40 اور کیمرون بین کرافٹ نے 30 رنزبنائے۔میلبورن سٹارز کے حارث رئوف اور اسامہ میر بائولنگ میں کچھ خاص نہ کرسکے۔دونوں کو کوئی وکٹ نہ ملی۔

حارث رئوف بغیر پیڈز،ہیلمٹ اور گلوزکے بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے،ویڈیو وائرل،یہاں دیکھیں

اس سے قبل میلبورن سٹارز نے20 اوورز میں تمام وکٹوں پر 172 رنزبنائے۔بیٹنگ میں اسامہ میر اور حارث رئوف کا صفر ہی رہا،حارث نے بغیر پیڈز اور مانگے کے ہیلمٹ وگلوز سے بیٹنگ کی جو ہسٹری میں ہائی لائٹ ہوگئی۔یہاں سڈنی تھنڈر کیلئے کھیلنے والے زمان خان ہائی لائٹ ہوئے۔انہوں نے شاندار پرفارمنس دی اور 4 اوورز میں 24 رنزکے عوض3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *