| | | | | | | |

آئی سی سی ٹیم رینکنگ،پاکستان بھارت سے آگے نکل گیا

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بھارت کو پچھاڑ ڈالا۔آئی سی سی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے گرین کیپس نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرکے اپنی پوزیشن میں ایک درجہ بہتری کی ہے۔

سیریز کے آغاز سے پہلے پاکستان 102 ریٹنگ کے ساتھ 5ویں نمبر پر تھا۔سیریز کی فتح کے بعد اب اس کی ریٹنگ 106 ہوگئی ہے۔
بھارت کے 105 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔اب وہ 5ویں پوزیشن پر ہوگیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ہے درپے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے اگلے سال ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں ۔

ملتان سیریز،امام بیٹنگ اور نواز بائولنگ میں ٹاپ کرگئے،شاداب کا بھی اعزاز

تازہ ترین درجہ بندی میں نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے ،انگلینڈ 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 107 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *