| | | | | |

ملتان سیریز،امام بیٹنگ اور نواز بائولنگ میں ٹاپ کرگئے،شاداب کا بھی اعزاز

ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز کے اختتام پر بیٹنگ میں امام الحق دونوں جانب سے 199 رنزبناکر ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کرگئے ہیں۔اس بنا پر وہ مین آف دی سیریز قرار پائے ہیں جبکہ شاداب خان آخری میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔بابر اعظم 181 رنزکے ساتھ دوسرے اور شائی ہوپ نے 152 رنزبناکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔شمرا بروکس 130 کے ساتھ چوتھے اور شاداب خان 114 رنزکے ساتھ 5 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

بائولنگ کے میدان میں دونوں سائیڈز کے پیسرز کو ملتان نے گھاس نہیں ڈالی ہے۔اسپنرزشاداب خان اور محمد نواز 3میچز میں 7 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کرگئے ہیں۔ عقیل حسین  5 کے ساتھ دوسرے اور  نکولس پورن کے ساتھ محمد وسیم،جوزف اور حارث رئوف 4،4 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس سیریز کے ٹاپ اسکورر امام الحق مین آف دی سیریز قرار پائے ہیں۔

شاداب خان نے پاکستان کے لئے 86 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔انہوں نے شاہدخان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔انہوں نے نمبر 7 پر بیٹنگ کرتے ہوئے 86 رنزکی اننگ کھیلی،اسی نمبر پر ایک روزہ کرکٹ میں شاہد آفریدی نے 85 رنزبنائے تھے۔اتفاق سے شاہد خان آفریدی نے 2008 میں ملتان میں بنایا تھا،زمبابوے کے خلاف  یہ اننگ تھی۔دوسرا اتفاق یہ ہے کہ آفریدی نے بھی ملتان میں یہ اننگ کھیلی تھی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،امام الحق نے کوہلی کو پچھاڑ دیا،ایک اور اعزاز

شاداب خان نمبر 7 پرکھیلتے ہوئے سنچری نہ بناسکے،اس نمبر پر وہ سنچری کرتے تو پاکستان کے دوسرے بیٹر بن جاتے۔عبد الرزاق جنوبی افریقا کے خلاف 2010 میں ابو ظہبی میں سنچری کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں بہترین کھلاڑی کااعزاز حاصل کرنےوالے شاداب کا کہنا ہےکہ جوذمہ داری اسکو احسن طریقے سے نبھایا۔ بیٹنگ کے اوقات میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعدہم نے فیصلہ کرلیاتھا کہ پورے اوور کھیلنےہیں 38 اوور تک سنگل ڈبل کریں گے اور پھر کھل کر کھلیں گے۔ اس پلان پرعمل کیاتو سکور بنتے چلے گئے،ان کا کہنا تھا کہ آج کی پچ کھلینے کو اسان تھا۔ سپنر کا گرپ نہیں ہورہاتھا لیکن اچھا ٹوٹل مل گیا ۔

شاداب خان کا نیا اعزاز،شاہ نواز دھانی بھی پیچھے نہ رہے

انجری سے واپسی ہوئی ہے اس لئے ردھم میں آتے ہوئے کچھ وقت لگ رہا ہے تھوڑا مشکل ہورہا ہے،اس پر کام کیاہے ۔ کوشش کرتا ہوں لمبی لمبی بائولنگ کروں ، آج کے میچ میں بھی اچھی بالنگ کی اور چار وکٹیں مل گئیں اس سے ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ملا عقیل حیسن نےمیچ میں سنسنی پیدا کی جس کے بعد اس کوٹریپ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *