| | | | |

شاداب خان کا نیا اعزاز،شاہ نواز دھانی بھی پیچھے نہ رہے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی

شاداب خان تو ایک روزہ کیریئر کا ہائی اسکور بنا گئے لیکن شاہ نواز دھانی کی ڈیبیو وکٹ  بھی خبروں میں آگئی ہے ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈراموں سے بھرپور میچ جاری ہے۔ایک روزہ سیریز کے تیسرے وآخری میچ میں پہلے شاداب خان نے کیئریئر کی بہترین ون ڈے اننگ کھیلی۔ایسے وقت پر چارج سنبھالا،جب ٹیم کی لٹیا ڈوب رہی تھی۔

امپائرز کی کال پر بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا کھیلنے سے انکار،میدان سے چلے گئے

آندھی تھمنے کے بعد جب میچ شروع ہوا تو پاکستان نے نامکمل اننگ شروع کی۔34 رنزبناکر خوشدل شاہ بھی آئوٹ ہوگئے،شاداب خان ڈٹے رہے،انہوں نے78 بالز پر 86 کی اننگ کھیلی۔اس سے قبل 50 ایک روزہ میچ کھیلنے والے شاداب خان کا ہائی اسکور54 تھا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے270 رنزکا ہدف دیا،آندھی کے باعث  2 اوورز فی اننگ کم کی گئی۔

جوابی اننگ میں حسن علی نے پہلی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ  خوشی سے ناچ اٹھے لیکن ری پلے میں نو بال قرار پائی۔اس سے اگلے اوور میں شاہ نواز دھانی  نےکیل میئرز کو شکار کرلیا،ان کا کیچ امام الحق نے لیا،اس طرح وہ ڈیبیو میچ پر وکٹ لینے والے بائولرز کی فہرست میں آگئے ہیں،میچ ابھی جاری ہے۔مہمان ٹیم نے 1 وکٹ پر 25 اسکور بنالئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *