| | | | | | | |

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،امام الحق نے کوہلی کو پچھاڑ دیا،ایک اور اعزاز

ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ایک روزہ میچ میں امام االحق نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے،انہوں نے سیرہز میں مسلسل تیسری ہاف سنچری اسکور کرکے آئی سی سی ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

شاداب خان کا نیا اعزاز،شاہ نواز دھانی بھی پیچھے نہ رہے

موجودہ آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم 891 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،ویرات کوہلی 811 کے ساتھ دوسرے اور امام الحق  807 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بدھ کے میچ سے قبل تک امام الحق کے 795 ریٹنگ پوائنٹس تھے۔آئی سی سی بدھ کو آفیشل رینکنگ جاری کرے گی،لیکن  امام کی آج کی  ہاف سنچری اننگ کی بدولت وہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس طرح بابر اعظم تو کیا ،امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا ہے۔یوں طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایک روزہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 2 پوزیشنز پر پاکستان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *