| | | | | | | | |

اصل ایشیا کپ تو اب آیا،2 ٹیموں کے اسپنرز ہم سے بھی تگڑے،انضمام الحق

 

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف زبردست پرفارمنس دی،اس نے بھارت کے خلاف جیسی پرفارمنس دکھائی،لگا کہ پاکستان کے خلاف بھی کھیلیں گے ،الٹا وہ ترنوالہ ثابت ہوئے۔ویسے انہوں نے پہلے 10 اوورز میں پاکستان کو پھنسالیا تھا،انہوں نے  10 اوورز میں صرف 64 رنزدیئے تھے۔بابر اعظم کی وکٹ لے لی تھی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے  کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ فخر زمان،رضوان اور خوشدل شاہ نے اعلیٰ بیٹنگ کی۔باقی کمال بائولرز نے کردیا۔یہ اچھی بات ہوئی ہے کہ شاداب خان کو 4 وکٹیں ملیں،اس کا اعتماد بحال ہوگیا ہوگا۔

ایشیا کپ سپر4 کا آج آغاز،افغانستان کا سری لنکا کو پھر چیلنج درپیش

انضمام الحق کہتے ہیں کہ اب ایشیا کپ شروع ہوگا۔4 ٹیموں میں اچھا مقابلہ پڑے گا۔ہر روز ہی اچھا میچ ہوگا۔کوئی ٹیم کسی سے کم نہیں ہے۔نہیں کہہ سکتے کہ کون بھاری ہے ،کون ہلکا۔میں افغانستان اور سری لنکا کے اسپنرز کو زیادہ نمبرز دوںگا،وہ کسی بھی ٹیم کو تباہ کرسکتے ہیں۔اب کوئی ایسا میچ نہیں ہوگا کہ ہارکرفوری واپسی کرلو۔پاکستان اور بھارت سے بہتر اسپنرز ان کے پاس ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *