کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سپر لیگ 7 سے راشد خان سمیت ٹاپ افغان کرکٹرز کی رخصتی کا سامان تیار،افغان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز شیڈول کر لی ہے۔ٹیم نے 12 فروری کو ڈھاکا روانہ ہونا ہے،اس کے لئے اگلے چند گھنٹوں میں پلیئرز کو بلائے جانے کی اطلاعات آسکتی ہیں۔
سب کچھ لٹا کر ہوش میں،پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 5 ویں پوزیشن
افغانستان نے فروری میں اصل میں زمبابوے کے خلاف کھیلنا تھا لیکن وہ سیریز ملتوی ہوگئی،اس کی جگہ بورڈ نے اسی ماہ ہی بنگلہ دیش کا دورہ رکھ لیا ہے۔
تین ایک روزہ میچزکی سیریز 23 فروری سے چٹاگرام میں شروع ہونی ہے۔تینوں میچز یہاں ہونگے۔ڈھاکا میں ٹی 20 سیریز ہوگی،۔اس کا اختتام 5 مارچ کو ہوگا۔
نتیجہ میں افغانستان کے ٹاپ پلیئرز شامل ہونگے،اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔
لاہور قلندرز کو اہم مرحلہ پر راشد خان جیسےآل رائونڈر سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔پشاور زلمی بھی اہم کھلاڑی کھودے گا۔باقی ٹیمیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔