| | | | |

فتح کے بعد بھی شاداب اپنی ہی ٹیم سے ناخوش،بڑی وجہ بتائی تو ساتھی گھورتے ہی رہ گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

اسلام آباد یوناٹیڈ کے کپتان شاداب خان بھی کمال نکلے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واضح فرق سے ہرانے کے بعد اپنی ٹیم سے ناخوش،برملا اظہار،ساتھی کھلاڑی سنجیدگی کے ساتھ دیکھتے ہی رہ گئے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے رنگا رنگ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہیں۔جمعرات کو اسلام آباد نے کوئٹہ کو 229 اسکور کرکے 43 اسکور کے بڑے مارجن سے ہرادیا لیکن فاتح کپتان اس کامیابی کے بعد بھی مطمئن نہیں،اپنی ٹیم سے خوش نہیں ہیں۔

کراچی کنگز،پی ایس ایل فینز کے لئے بد ترین خبر،محمد عامر پوری لیگ سے باہر،ایک اور پیسر بھی آئوٹ

شاداب خان کہتے ہیں کہ فیلڈنگ نہایت اہم ہے۔اب ٹی 20 میں 200 اسکور کی کوئی اہمیت نہیں۔ہارتے ہارتے بھی کوئٹہ والے 200 کے قریب کرگئے۔مسئلہ اچھی فیلڈنگ کا ہے،ہماری ٹیم میں سب اچھا نہیں ہے،اس شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

شاداب خان نے اپنے بارے میں کہا ہے کہ چونکہ میں خود ایک اچھا فیلڈر ہوں،تمام پلیئرز سے ایسی ہی فیلڈنگ چاہتا ہوں۔اب میرے سامنے آسان کیچز ڈراپ ہوں۔خراب فیلڈنگ ہو تو مین بطور کپتان خاموش نہیں رہ سکتا۔میں ایسے فیلڈرز پر چلائوں گا بھی۔ڈانٹوں گا اور بولوں گا۔میرے لئے اچھی بات یہ ہے کہ میری ٹیم مجھے سپورٹ کرتی ہے۔

شاداب خان کا یہ بیان معنیٰ خیز ہے۔ان دنوں پی ایس ایل کی ٹیموں کی کپتانی اور ان کے اسٹائل پر بحث عروج پر ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے تھنڈے اسٹائل کے چرچے ہیں،کیچ ڈراپ ہونے،چھکے پڑنے کے بعد بھی وہ مسکراتے ہیں،اپنے پلیئرز کو ڈانٹنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اسی طرح کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد اس کے الٹ ہیں،ان کا بولنا،دانٹنا برا بتایا جاتا ہے۔ایسے میں شاداب خان نے موقع نکال کر اپنی صفائی اور وجہ بیان کردی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *