لندن:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کو ہر حال میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی شرائط ماننی ہونگی۔یہ دبائو بڑھتا جائے گا اوراس کے لئے اسے واضح لائن اختیار کرنی پڑے گی۔خواتین کرکٹ کے لئے افغان بورڈ کو ادھر یا ادھر ہونا ہوگا۔
رمیز راجہ بی بی بی سے ورلڈ سروس سے بات کر رہے تھے،انہوں نے اس حوالہ سے ایک ٹائم لئن بھی دی ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ صورتحال ضرور بہتر ہوجائے گی۔
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو چٹکیوں میں مسل ڈالا،میچ،سیریز نام،ٹیبل پر ٹاپ نمبر
آئی سی سی بنے گزشتہ ماہ اپنے بورڈز اجلاس میں ایک ورکنگ گروپ بنایا تھا،رمیز راجہ بھی اس کے رکن ہیں۔ورکنگ گروپ نے افغانستان کرکٹ معاملات پر بات کر کے اپناس کردار ادا کرنا ہے اورآخر کار آئی سی سی کو اس کی رپورٹ دینی ہے۔
افغانستان میں طالبان نے خواتین کرکٹ معطل کردی تھی۔اس پر آسٹریلیا نے اپنے ہاں نومبر 2021 کا شیڈول ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔افغانستان کو خواتین کرکٹ بحالی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ طالبان کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں خواتین کرکٹ کی بحالی ہوجائے گی لیکن تاحال ابھی تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان کو آئی سی سی کی جانب سے مکمل فنڈز مل رہے ہیں،اسے فی الحا ل کوئی اثر نہیں پڑا۔وہاں کی حکومت کو اب کوئی ایکشن لینا ہوگا۔ٹال مٹول سے کام نہیں چلے گا۔6 ماہ بعد بہر حال اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔