| | | | | |

انٹرنیشنل کرکٹ کے 5 بڑے قوانین تبدیل،پابندیاں،جرمانے متعارف،بگ بریکنگ نیوز

لندن،کرک اگین رپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردی ہیں،متعدد قوانین سخت،تبدیل یا مستقل کردیئے ہیں،اس طرح انٹرنیشنل کرکٹ اس سال یکم اکتوبر سے نئے قوانین کے ساتھ کھیلی جائے گی،اس بات کا اعلان آئی سی سی کے تحت کام کرنے والی میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی ) نے کردیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی،دوسرا ٹیسٹ بابر اعظم کے لئے کڑا امتحان،پاکستان کبھی نہیں ہارا

کرکٹ شائقین  کے لئے کئی نہایت دلچسپ باتیں بھی ہونگی۔دیکھا جائے تو کچھ بہتر ہے اور کچھ ایسا کہ فاسٹ بائولرز اس سے ناخوش،کئی بائولرز مطمئن بھی ہونگے۔

تھوک کے استعمال پر مستقل پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ میں آئی سی سی نے تھوک کے استعمال پر عارضی پابندی لگائی تھی،کووڈ 19 کی وجہ سے کورونا کے خوف کے پیش نظر آئی سی سی نے 2020 میں تھوک کے استعمال پر پابندی عارضی بنیادوں پر تھی،اسے اب مستقل کردیا گیا ہے۔اس طرح اب فاسٹ بائولرز کو تھوک،چیونگم ،کسی مٹھاس کی مدد سے بال چمکانے یا سوئنگ کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔صرف پسینہ کے ساتھ ہی بال رگڑی جاسکے گی۔خلاف ورزی پر وارننگ اور پابندی ہوگی۔اسے بال ٹیمپرنگ کے جرم کے برابر سمجھا جائے گا۔

منکیڈ قانون تبدیل،اسٹرائیک چھوڑنےپر رن آئوٹ باقاعدہ جائز،قانون تبدیل

ایک اور قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔منکیڈرن آئوٹ،جب نان سٹرائیک پر موجود بیٹر بال ہونے سے قبل کریز چھوڑتا تھا،بعض اوقات بائولر اسے رن آئوٹ کرتا تھا تو اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا جاتا تھا،لیکن وہ پھر بھی رن آئوٹ ہوجاتا تھا،ایسے میں بائولر ہدف تنقید ہوتا تھا،اب ایسا نہیں ہوگا،اس رن آئوٹ کو مزید معتبر قرار دیا ہے۔بائولر کو اب عزت ملے گی۔اس کے لئے منکڈ کے سیکشن 38 کو رن آئوٹ کے قانون نمبر 41 میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کیچ آئوٹ پر بیٹر کا دوسرے بیٹر کو کراس کرنا بے معنی

ایک اورقانون بھی متعارف ہورہا ہے،اب کوئی بیٹر اونچی شاٹ کھیل کر کیچ ہوا،اس دوران دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر نے کیچ ہونے سے قبل اسے کراس کرلیا،بھلے دوسرے اینڈ پر ہی کیوں نہ پہنچ گیا ہو،تو نان سٹرائیک اینڈ کے بیٹر کو اگلی بال کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نیا بیٹر ہر حال میں آکر سیدھا اپنی اننگ شروع کرےگا،پہلے بیٹر کاکراس کرنا کافی ہوتا تھا اور نیا بیٹر نان سٹرائیک ایینڈ پر جاتا تھا،اب نئے بیٹر کو ہی بائولر کا سامنا کرنا ہوگا،یہ قانون اس لئے بدلا گیا ہے کہ بائولر کو آئوٹ کا صلہ ملے اوروہ اگلی بال نئے بیٹر کو کرکے اسے آئوٹ کرنے یا دبائو میں لانے کے اہل ہوسکے۔یہ قانون بائولر کے فائدے میں جائے گا،ایک قسم کا اسے انعام ملے گا۔

بائولر کے سٹارٹ لینے کے بعد فیلڈ تبدیلی پر جرمانہ

ایک اورقانون بدلا گیا ہے،بائولر جب اپنے رن اپ سے بھاگنا شروع کردے،ایسے میں کوئی فیلڈر اپنی پوزیشن بدلتا دکھائی دیا تو سیدھا  اس ٹیم پر 5 رنزکا جرمانہ ہوگا،پہلے ایسی بال کو ڈیڈ قرار دیا جاتا تھا۔

وائیڈ بال کے حوالہ سے نئی بات

بیٹر جب اپنی پوزیشن لے لے گا اور بائولر نے اسٹارٹ لے لیا تو پھر جہاں بال پڑے گی،وہ نہیں بلکہ جہاں بیٹر شروع سے موجود تھا،اس کے حساب سے وائیڈ بال کا فیصلہ ہوگا،اس سے قبل بائولر بیٹرکے رحم وکرم پر ہوتا تھا،اچھل کر سائیڈ پر ہوکر وائیڈ بال اپنے حق میں لےجاتا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *