| | |

پہلا ٹیسٹ انگلش ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں 4 بڑی چوٹیں،بیئرسٹو کی سنچری نے کھڑا کردیا

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں گر کر سنبھل گئی،4 بڑی چوٹوں کے بعد اسے جونی بیئرسٹو کی ناقابل شکست سنچری نے اچھل کود کے قابل بنادیا ہے۔انٹیگا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے خاتمہ پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر 268 اسکور بنالئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی،دوسرا ٹیسٹ بابر اعظم کے لئے کڑا امتحان،پاکستان کبھی نہیں ہارا

مہمان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اس وقت سر پر پڑا جب ٹاپ انگلش پلیئرز 48 کے قلیل اسکور پر پہلے ہی سیشن میں باہر ہوگئے۔ایلکس لیز 4،زک کرولی 8،کپتان جوئے روٹ 13 اورڈان لورینس 20 کرکے پیڈ اتارنے پر مجبور ہوگئے۔5 ویں وکٹ پر بیئرسٹو کو پہلے بین سٹوکس نے 36 رنزکی اننگ کے ساتھ سہارا دیا،اسکور 115 تک ہی پہنچا تھا کہ انگلش آل رائونڈر سٹوکس آئوٹ گئے۔بین فوکس نے 42 انفرادی اسکور کے ساتھ انگلینڈ کو بیئرسٹو کی مدد سے چھٹی وکٹ پر 99 رنزکی اٹھادینے والی شراکت فراہم کی۔214 کے اسکور پر فوکس کی وکٹ گری۔

کرس واکس نے کھیل ختم ہونے تک 24 رنزبنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے،اس دوران انگلش وکٹ کیپر بیٹر نے سنچری مکمل کی۔216 بالز پر 17 چوکوں کی مدد سے وہ 109 پر کھیل رہے ہیں۔پہلا ٹیسٹ انگلش ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں 4 بڑی چوٹیں،بیئرسٹو کی سنچری نے کھڑا کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کامر روچ،جیڈن سیلز اورجیسن ہولڈر نے 2،2 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *