انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
Image source:AFP/Getty Images
بنگلہ دیش پھرکچھ نہ کرسکا،یہ ضرور کیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 103 پر ڈھیر ہوکر میچ کو چوتھے روز میں داخل کرگئے۔
اتوار کا دن بڑی خبر اس لئے نہیں لایا کہ ویسٹ انڈیز فتح سے صرف 35 رنز کی دوری پر تھا۔نتیجہ میں اس نے 88 رنزکا ہدف مزید کوئی نقصان اٹھائے بغیر پورا کرلیا۔یوں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ سے پہلا ٹیسٹ جیت کر 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لے لی۔جان کمیمپبل 58 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
میچ کا اسکور یہ رہا،بنگلہ دیش 103 اور245 رنز،ویسٹ انڈیز 265 اور 88 رنز 3 وکٹ۔
بنگلہ دیش کا سنسنی خیز کھیل،ٹیسٹ چوتھے روز میں داخل
دوسری اننگ میں اہم ترین موقع پر وکٹ لے کر 53 رنزکے عوض 5 اور میچ میں 74 رنزدے کر 7 وکٹ لینے والےکمار روچ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بنگلہ دیش نے تیسرے روز 9 پر 3 وکٹ لے کر سنسنی پھیلائی تھی،آج وہ کچھ نہ کرسکے۔