| | |

بنگلہ دیش کا سنسنی خیز کھیل،ٹیسٹ چوتھے روز میں داخل

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈین ٹیسٹ ٹیم کو ہلاکر رکھ دیا،بظاہر آسان دکھائی دینے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلے بیٹنگ اور پھر بائولنگ کے ذریعہ سنسنی خیزی مچادی،ایک موقع پر اس کی جیت کی باتیں بھی ہونے لگی تھیں۔

ہفتہ کو ہونے والے کھیل میں مہمان ٹیم نے 50 رنز 2 وکٹ سے اننگ شروع کی تو پہلا چیلنج اننگ کی شکست سے بچائو کا تھا۔پہلے سیشن میں اس کے بچائو کی کوئی مزاحمت دکھائی نہ دی،اس لئے کہ 109 کے مجموعہ تک جاتے اس نے 6 وکٹیں کھودی تھیں۔ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور نورالحسن نے 7 ویں وکٹ پر قدم جمادیئے۔دونوں نے 123 رنزکی شراکت قائم کرکے اسکور 132 کردیا۔یہاں ٹائیگرز کو تھوڑا صبر کی ضرورت تھی لیکن  شکیب کے 63 پر آئوٹ ہوتے ہی نور الحسن بھی64 رنزبناکر چلتے بنے،دونوں کو کمار روچ نے شکار کیا،اس کے بعد بنگلہ دیشی اننگ 245 رنزپر ہی تمام ہوگئی،گویا 232 رنز سے 245 اسکور کے درمیان 13 رنز میں 4 وکٹیں گریں۔پہلی اننگ کا 162 رنز کا بڑا خسارہ دور کرنے کے بعد اس کے پاس صرف 83 رنزکی برتری باقی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سےکمار روچ نے 53 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈیز نے 84 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں اننگ شروع کی تو16 اوورز کا کھیل باقی تھا ،امکان یہی تھا کہ وہ میچ ختم کردیں گے لیکن ہوا یہ کہ بنگلہ دیشی بائولرز نے 9 رنز تک ویسٹ انڈیز کی 3 وکٹیں اڑاکر سنسنی پھیلادی،ایسا لگا کہ جیسے بہت بڑی انہونی ہونے والی ہے۔برریتھویٹ 1،رائفر 2 اور بونیر صفر پر گئے۔تینوں وکٹیں خلیل احمد نے لیں۔اس کے بعد جان کیمبل اور بلیک ووڈ نے حریف ٹیم کی خوش فہمی دور کرنے کا عزم کیا،کھیل کے خاتمہ تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا،اسکور 3 وکٹ پر 49 کردیا۔کیمبل 28 اور بلیک ووڈ17 پر کھیل رہے ہیں۔

جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون کون،معمہ حل،غضب معاملات

اب ویسٹ انڈیز جیت سے صرف 35 رنزکی دوری پر ہے۔اس کے پاس 7 وکٹیں باقی ہیں۔میچ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگا میں کھیلا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *