| | | |

جنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون کون،معمہ حل،غضب معاملات

ملتان،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ٹیم کے کوچ پر جنسی طور ہراساں کرنے کے الزامات کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔، فاسٹ بالر نے مرکزری کردار بیوی کو قرار دےدیا ہے، جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ریجنل کوچ ندیم اقبال پر ایک خاتون کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے پر پی سی بی فوری طور معطل کردیاتھا۔اس کی ابتدائی نیوز کرک اگین فائل کرچکا ہے۔

پی سی بی نے نے سابق فاسٹ بائولر کو جنسی الزام پر معطل کردیا

خاتون نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ندیم اقبال ان کو جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے جس پر پی سی بی نے فوری طور پر ان کو معطل کردیااور انکوائری کردی۔ ندیم اقبال کا تعلق وہاڑی سے ہے 80اور90 کی دہائی میں ان کی فاسٹ بائولنگ کی دھوم تھی ۔

اس بارے میں فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والی خاتون میری اہلیہ ہیں۔ ہم نے جنوری 2022میں کورٹ میں نکاح کیا، یہ لا کی سٹوڈنٹ ہیں، آخری سال کے پرچے دینے ہیں۔ جائیداد کے مسئلے پر اختلاف ہوا ہے اوریہ جائیداد میں حصہ مانگ رہی ہے۔ میرے انکار پر انہوں نے متعدد جگہ پردرخواستیں دیں میرے پاس سارے ثبوت ہیں ،ان الزامات کا سامنا کروں گا اور سرخرو ہوں گا۔

میں نے پی سی بی کو بھی ثبوت دے دیئے ہیں ا س بارے میں جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ندیم اقبال اس وقت پی سی بی کے پیرول پر ہیں ان کا موجودہ ایسوی ایشن میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی اسائنمنٹ ہے ، اس معاملے کو پی سی بی دیکھ رہا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *