| | | |

ڈبل سنچری کے بعد سنچری،پاکستان کی بیٹنگ جاری،دن ختم،بڑی برتری،اگلے 2 روز کا موسم کیسا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ڈبل سنچری کے بعد سنچری،پاکستان کی بیٹنگ جاری،دن ختم،بڑی برتری،اگلے 2 روز کا موسم کیسا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بڑی برتری لے لی لیکن تیسرا روز ختم ہونے تک اننگ ڈکلیئر نہیں کی۔یوں میچ کے 2 روز اب باقی ہیں۔

پاکستان نے بدھ کو کھیل کے خاتمہ پر 5 وکٹ پر 563 اسکور بنالئے تھے۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کی جگہ لینے والے محمد رضوان 61 بالز پر 37 اور سلمان علی آغا 148 بالز پر 132 اسکور پر ناقابل شکست تھے۔اس سے قبل عبداللہ شفیق ڈبل سنچری 201 اسکور بناکر گئے۔سرفراز احمد 14 رنزبناکر سرپربال لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔بابرا عظم 39 اور سعود شکیل 57 رنزبناکر پویلین لوٹے تھے۔سری لنکاکی جانب سےاسیتھا فرنینڈو 133 رنزکے عوض تاحال 3 وکٹ لے سکے ہیں۔

پاکستان کی برتری 397 رنزکی ہے۔سری لنکا پہلی باری میں صرف 166 اسکور بناسکا تھا۔کولمبو میں اگلے 2 روز  بارش کی پیش گوئی دن میں نہیں ہے۔بادل ہونگے۔رات اور صبح کے وقت بارش کا امکان ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *